جامعہ بلوچستان میں طالبات کو ہراساں کرناافسوسناک ہے‘بی ایس ایف

October 15, 2019

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹ فرنٹ کے بیان میں کہاگیاہے کہ جامعہ بلوچستان میں جنسی ہراسگی کی شکایات پرایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کی تصدیق سے ہرشہری حیران اورپریشان ہے کہ بلوچستان کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے میں کس طرح مختلف مقامات پر خفیہ کیمرے نصب کرکے طالبات کو بلیک میل کیاجارہاتھا جس پریونیورسٹی کے ذمہ دار خاموش تماشائی کا کرداراداکرتے رہے انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول دینے کی بجائے طالبات غیر محفوظ ہیں اس صورتحال پر دیگرطلباء تنظیموں کے ساتھ ملکر احتجاج کرینگے ۔