ایس پی سٹی ڈویژن کی تھانہ حرم گیٹ میں کھلی کچہری ،احکامات جاری

October 15, 2019

ملتان (سٹافرپورٹر)ایس پی سٹی ڈویژن جاوید خان نے تھانہ حرم گیٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ڈی ایس پی سرکل حرم گیٹ یوسف ہارون ان کے ہمراہ تھے۔سٹی ڈویژن کے تمام ایس ایچ اوز کھلی کچہری میں موجود تھے۔کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ایس پی سٹی ڈویژن نے کہا آپ کے جان و مال کی حفاظت، امن و امان کے قیام اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایس پی سٹی ڈویژن نے آنے والے تمام شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔