اکرم درانی نیب میں پیش3 گھنٹے تک تفتیش

October 15, 2019

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سابق وفاقی وزیر ہائوسنگ اور جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کے سلسلے میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے، اکرم درانی کو تفتیشی ٹیم کی جانب سے 15سوالات پر مبنی سوالنامہ دیا گیا ہے اور ایک ہفتے میں سوالات کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پیر کو اکرم درانی نیب راولپنڈی کی طلبی پر دوسری بار نیب آفس میں پیش ہوئے، اکرم درانی سے 3 گھنٹے تک تفتیش جاری رہی، جس کے بعد اکرم درانی کو تفتیشی ٹیم کی جانب سے 15سوالات پر مبنی سوالنامہ دیا گیا ہے اور ایک ہفتے میں سوالات کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی۔