عدالت پیش نہ ہونے پر انسپکٹر سمیت5اہلکاروں کے وارنٹ

October 16, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن کورٹ نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے والے انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اے این ایف کو حکم دیا ہے کہ ان اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ کی آئندہ سماعت 12 نومبر کو عدالت کے روبرو پیش کریںہائیکورٹ ملتان بنچ نے نظر بندی کے احکامات کو معطل کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہری رانا محمد اصغرکو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ۔ مجسٹریٹ کورٹ نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بٹورنے جبکہ غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرکے بیرون ملک جانے کے مقدمات میں ملوث چار ملزمان کا چار چار روزہ جسمانی ریمانڈ نیز ایک ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ مجسٹریٹ کورٹ نے ملکی کمپنی کے نام سے جعلی فوڈ آئٹمز تیار کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔ مجسٹریٹ کورٹ نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمات میں ملوث ایک ملزم کا جسمانی جبکہ دو ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ مجسٹریٹ کورٹ نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان بلال اور علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ مجسٹریٹ کورٹ نے بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم فرحت بیگ کو اقبال جرم کرنے پر ایک سال کے لئے پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ مجسٹریٹ کورٹ نے شراب برآمدگی کے مقدمہ میں ملوث ملزم فہد حسین کو جرم ثابت ہونے پر ایک ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کاحکم دیاہے۔