ڈینگی وائرس کی افزائش،متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج

October 16, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے ممکنہ طور پر ڈینگی وائرس کی افزائش کا سبب بننے والے متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔پولیس مخدوم رشید نے وقاص،شہباز ،اعجاز،اصغر اور تاج محمد ،تھانہ سیتل ما ڑی نے تنویر،یونس،واجد،مجید اور پولیس ممتاز آباد نے مظہر کے خلاف مقدمات درج کئے ۔ تھا نہ مظفر آباد کے علاقے میں شہریوں نے گٹر کے ڈھکن چوری کرنے والے2 افراد کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کو پولیس کے حوالے کر دیا ہےپولیس نےملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ عظمی بی بی نے پولیس پولیس الپہ کو درخواست دی کہ اس کے سسرنذیر اور دیور عمران نے اسے تشدد کا نشا نہ بنا یا اور بالوں سے پکڑ کر گھیسٹے رہے۔پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کا روائی شروع کر دی ۔ نعیم نے پولیس گلگشت کو درخواست دی کہ اسے ایک موٹرسائیکل سوار جس نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا گلے ملا جس نے کہا کہ وہ اسلم ہے اور تھانہ گلگشت میں تعینات ہے۔دھوکہ دہی سے جیب سے 27 ہزار اور اے ٹی ایم کارڈ نکال لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔ بورڈ آفس گلگشت کالونی کے رہائشی منظور حسین کو بہن کے اغوا کی جھوٹی کال کرنے پرگرفتار کرلیا گیا۔گزشتہ روز ملزم کو اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ محسن نثار کی عدالت میں پیش کیا گیا سماعت کے بعد اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ محسن نثار نے ملزم منظور حسین کو 2ہزار روپے جرمانہ کی سزا سناتے ہوئے اسے رہا کردیا۔ پولیس تھا نہ بستی ملوک نے سکیو رٹی کے ناقص انتظامات پر بینک منیجر یزدان حیدرکے خلا ف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم سکندر علی کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔