قائدِ اعظم کے محافظ 110 سال کی عمر میں چل بسے

October 16, 2019

بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے محافظ بابا شیر محمد میانوالی میں 110 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

قائدِ اعظم کے محافظ 110 سال کی عمر میں چل بسے

بابا شیر محمد طویل علالت کے بعد گزشتہ رات انتقال کر گئے، ان کی نمازِ جنازہ میانوالی میں ان کے آبائی علاقے فاروق آباد داؤد خیل میں ادا کی گئی۔

بابا شیر محمد کی نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

پولیس کی ملازمت کے دوران بابا شیر محمد نے ڈھائی ماہ تک بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحکے ساتھ بطور محافظ خدمات سر انجام دیں۔

بابا شیر محمد کے خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم سابق گورنر مغربی پاکستان ملک امیر محمد خان نواب کالا باغ کے بھی قریبی ساتھی تھے، تاہم وہ قائدِ اعظم کے ساتھ گزرے دنوں کو اپنی زندگی کا سرمایہ سمجھتے تھے۔