مصباح الحق کا کرکٹرز سے شکوہ

October 16, 2019

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت بعض کھلاڑیوں کے رویوں سے مایوس ہیں۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے کھلاڑیوں سے شکوہ کیا ہے کہ کرکٹرز مینجمنٹ کی ہدایات کے مطابق عمل کرنے سے کتراتے ہیں، کپتان سرفراز احمد کا رویہ بھی مایوس کن ہے۔

کھلاڑیوں نے مصباح الحق کے بنائے گئے پلان کے مطابق ٹریننگ نہیں کی، ٹریننگ کے دوران کھلاڑی بہانے بازی کر کے جان چھڑاتے ہیں، وہاب ریاض، عماد وسیم اور حارث سہیل بھی ٹریننگ کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیشنل ازم کا فقدان اور ٹریننگ میں ڈسپلن کی کمی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کی گزشتہ روز چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی، مصباح الحق نے وسیم خان سے مختلف معاملات پر تفصیلی بات چیت کی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کا علم ہے ، ان معاملات کے بارے میں ہم نے نہیں سنا۔