کرتار پور: سکھ یاتریوں کے لیے دو منزلہ لنگر ہال کا افتتاح

October 17, 2019

کرتار پور میں سکھ یاتریوں کے لیے نئے دو منزلہ لنگر ہال کا افتتاح کر دیا گیا۔ لنگر ہال میں 1500سکھ یاتری کھانا کھاسکیں گے۔

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ عامر احمد اور پاکستان سکھ پربندھک کمیٹی کے صدر ستونت سنگھ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق لنگرہال میں بیک وقت 1500 سکھ یاتریوں کی گنجائش ہے۔

لنگر ہال بابا گورونانک کی 550 ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں تعمیر کیا گیا ہے۔