جناح اسپتال کراچی میں 14 ویں سرجیکل کولوریکٹل ویک کا آغاز

October 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کراچی میں 14ویں سرجیکل کولوریکٹل ویک کا آغاز ہوگیا۔ پہلے روز برطانوی ماہرپروفیسر آر جان نیکولز نے پاکستانی ڈاکٹروں کو بڑی آنت کے کینسر کی لائیو سرجری کے ذریعے مقعد کو محفوظ بنانے کا طریقے بتائے۔ ملکی و غیر ملکی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بڑی آنت کی بیماریاں میں اضافہ ہونے لگا ہے، مریضوں میں آگاہی نہ ہونے کے سبب یہ بیماریاں پیچیدگیوں کا سبب بنتی ہیں۔ پاکستانی ڈاکٹروں کو بڑی آنت کی بیماریوں کے آپریشن کی جدید تکنیک سکھانے کے لیے فرانس، انگلینڈ اور آئرلینڈ سے ماہرسرجنز کولوریکٹل ویک کے لیے کراچی آئے ہوئے ہیں جو کہ 14ویں سرجیکل کولوریکٹل ویک کے دوران پاکستانی ڈاکٹروں کو سرجری کی تربیت فراہم کریں گے۔ برطانوی کو لوریکٹل ایکسپرٹ پروفیسرآر جان نیکولز کی نگرانی میں بڑی آنت کے کینسر کا آپریشن کیا گیا جسے لائیو سینکڑوں نے ڈاکٹر نے دیکھا اور تربیت حاصل کی ، پروفیسر آر جان نیکولز کے مطابق آنت کے کینسر کے آپریشن کے دوران رفع حاجت کی جگہ کو بند کر دیا جاتا ہے لیکن اس آپریشن کے ذریعے ہم نے اسے محفوظ بنانے کا طریقہ بتایا ہے۔