ریسلر انعام بٹ کا قطر سے وطن واپسی پر شاندار استقبال

October 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاہور: ورلڈ بیچ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر انعام بٹ قطر سے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور (نمائندہ جنگ) ورلڈ بیچ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر انعام بٹ قطر سے وطن واپس پہنچ گئے، لاہور ایئر پورٹ پر ریسلر انعام بٹ سینے پر طلائی تمغہ سجائے پہنچے تو ان کا ڈھول تاشوں کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ انعام بٹ نے دوحا میں ہونے والے اینوک ورلڈ بیچ گیمز میں جارجیا کے پہلوان کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ استقبال کرنے والوں نے اس موقع پر انعام بٹ زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ ریسلر انعام بٹ نے کہا کہ وہ اس عزم کے ساتھ گیمز میں گئے تھے کہ میڈل کو کشمیری بہن بھائیوں کے نام کریں گے جن پر بھارت کی جانب سے بہت ظلم و ستم کیا جا رہا ہے۔انعام بٹ کا کہنا ہے کہ وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں، ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے کیمپس کا انعقادہونا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ میڈلز جیت سکیں۔