تجاوزات کیخلاف آپریشن میں سامان ضبط، غیر قانو نی تعمیرات پرمالکان کو نوٹس

October 17, 2019

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران 3ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ دریں اثناء شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے عملہ نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی اور بغیر نقشہ کی تعمیرات پر 15بلڈنگز مالکان کو نوٹس جاری کئے ۔