انڈر 19 کرکٹ کے میچز ڈرا

October 18, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی انڈر 19تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں محمد ابراہیم نے ناقابل شکست سنچری داغ کر بلوچستان کو ناکامی سے بچالیا۔ جمعرات کو سیالکوٹ میں بلوچستان کی ٹیم میچ کے آخری روز 166رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ محمد ابراہیم نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سنٹرل پنجاب کو جیت کے لیے 13 اوورز میں 147رنز کا ہدف ملا۔ میچ کیلیے مقررہ وقت ختم ہونے تک سنٹرل پنجاب کی ٹیم 3وکٹوں کے نقصان پر 83رنز ہی بناسکی۔ راولپنڈی میں سدرن پنجاب کے قمر ریاض کے دفاعی انداز نے ٹیم کو شکست سے بچالیا۔