اے سی سی خواتین کوچنگ کورس شروع

October 18, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور کی قومی کرکٹ اکیڈمی میں تین روزہ اے سی سی لیول 1 ویمن کوچنگ کورس جمعرات کو شروع ہوگیا۔ کورس میں چار پاکستانی خواتین قومی کرکٹر فریحہ محمود، تسلیم بانو، عاتکہ صابر خان اور شہلا بی بی بھی شریک ہیں۔