پروفیسر خلیل لودھی کی کتاب" بینظیر بحیثیت سیاست دان"شائع ہوگئی

October 18, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے سابق چیئرمین پروفیسر خلیل احمد لودھی کی کتاب" بینظیر بحیثیت سیاست دان"شائع ہوگئی ہے،کتاب میں شہید بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہداور1988سے 1999کے اہم سیاسی واقعات کاتاریخی حوالہ جات کے ساتھ تفصیلی احاطہ کیا گیا ہے ۔