’پاناما لیکس‘ اسکینڈل پر فلم بنانے والی آن لائن اسٹریمنگ کمپنی پر مقدمہ

October 18, 2019

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)تین سال قبل سامنے آنے والے ’پاناما لیکس‘ اسکینڈل پر فلم بنانے والی آن لائن اسٹریمنگ کمپنی ’نیٹ فلیکس‘ پر مقدمہ کردیا گیا۔’نیٹ فلیکس‘ پر پاناما کی لا فرم ’موزیک فانسیکا‘ نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے فلم میں دکھائے جانے والے مناظر کو جھوٹا قرار دیا ہے۔دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے ’پاناما لیکس‘ اسکینڈل پر اب ویب اسٹریمنگ ادارہ ’نیٹ فلیکس‘ ایک فلم ریلیز کر رہا ہے، جس میں اسی اسکینڈل کو دکھایا گیا ہے۔’نیٹ فلیکس‘ کی فلم ’دی لانڈرو میٹ‘ میں موزیک فانسیکا کے قانونی فرم کے مرکزی افراد کو دکھایا گیا ہے۔