پولیو اور دیگر بیماریوں کیلئے سپیشل ای پی آئی پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

October 18, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت حکام نے پولیو اور دیگر ویکسین پریونٹیبل بیماریوں کے روک تھام کیلئے سپیشل ای پی آئی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا،جو 12 تا 29 اکتوبر تک جاری رہے گا، ایریا کوآرڈینیٹر عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر عابد حسین اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پی ایس ڈاکٹر ظفر عباس نے ڈی ایچ ایم ٹیز سے مشاورت سے سماجی آگاہی پروگرام ترتیب دیا، ہر یونین کونسل میں سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر سماجی آگاہی پروگرام کا سربراہ ہو گا ، اس کے بعد 16 تا 29 اکتوبر سے آپریشنل پلان ترتیب دیا گیاہے جس میں مختلف مقامات پر آوٹریچ ویکسینیشن سنٹرز پر ویکسینیٹرز ،سی ڈی سی سپروائزرز اور سینٹری انسپکٹر بچوں کی ویکسین مکمل کریں گے، مہم کے سلسلے میں ڈی ایچ اے ملتان دفتر سے ڈاکٹر ظفر عباس ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پی ایس کی سربراہی میں کچہری چوک کی طرف واک کا اہتمام کیا گیا ۔