خواتین میں ذہنی دبائو لڑکی کی پیدائش کا سبب بنتا ہے، تحقیق

October 18, 2019

لندن (نیوز ڈیسک) ذہنی دبائو کا شکار خواتین کے ہاںلڑکے کی بجائے لڑکی کی پیدائش کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ماںبننے کی خواہش رکھنے والی خواتین جو اپنے آپ کو مغلوب یا ڈپریشن میںمحسوس کرتی ہیں ان میں اگر ایمبریو لڑکے کی جنس کا تعین کرلے تو مسکیرج (حمل گرنے) کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ نیویارک میںکولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کیسوں میں ابھی خواتین کو معلوم ہی نہیںہوا ہوتا کہ ان میںحمل ٹھہر گیا ہے، سٹریس کی وجہ سے ان کا حمل گر جاتا ہے۔ تحقیق میںنفسیاتی، جسمانی اور لائف سٹائل کے سٹریس کے27اشاروں کی جانچ کی گئی۔ جو خواتین جسمانی سٹریس میںتھیں ان میں لڑکے کا تناسب4جبکہ لڑکی پیدا ہونے کا تناسب9تھا۔ اور جو نفسیاتی سٹریس میںتھیں ان میں تناسب2لڑکوںکے مقابلے میں 3لڑکیاں رہا۔ جو مجموعی طور پر یہ تناسب 105لڑکے نسبت 100لڑکیاں ہے۔ یہ تحقیق ان ٹرینڈز کی وضاحت بھی کرتی ہے جن میں لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کی پیدائش زیادہ ہوگی۔ مثلاً نائن الیون، جے ایف کے قتل اور متعدد زلزلوں کے بعد لڑکے لڑکی کا تناسب اس طرح آیا۔ ریسرچر کا کہنا ہے اس بات کو اس طرح بھی سمجھا جاسکتا ہے لڑکے والا فیٹس اپنی ابتدائی ترقی کے مراحل طے کرنے میں زیادہ وقت لیتا ہے جس سے رحم غیر موزوں حالات کا شکار ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ تحقیق کی سربراہ پروفیسر کیتھرین منک کا کہنا تھا کہ اس کو منفی نتائج نہ نکالے جائیں ہمارا مقصد کسی کو ڈرانا یا عورتوں پر الزام لگانا نہیںہے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ خواتین اپنے سٹریس کو معمولی نہ سمجھیں اور اس سے جان چھڑانے کیلئے اقدامات کریں۔