پیرنورالعارفین کی زیرصدارت کشمیر کانفرنس وقت کی ضرورت ہے، علمائے کرام

October 18, 2019

ابرمنگھم (ابرار مغل) مختلف دینی و مذہبی شخصیات علامہ صاحبزادہ فاروق القادری، علامہ عاطف جبار حیدری، علامہ نبیل افضل قادری اور علامہ حامد عبدالقدوس ہاشمی نے آستانہ عالیہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر نور العارفین صدیقی کی صدارت و سرپرستی میںکشمیر کانفرنس کے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر دور کے اندر علماء اکرام، مشائخ عظام اور پیران حضرات نے نہ صرف مظلوم و محکوم کشمیریوں بلکہ تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی سمیت روہنگیا میںمسلمانوں پر ظلم و ستم پر اپنی آواز بلند کی ہے۔ مرحوم پیر علائوالدین صدیقی کے جانشین صاحبزادہ پیر نور العارفین صدیقی نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر دینی و مذہبی حلقوں کے کردار اور بڑھتے بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے کشمیر کانفرنس کا اہتمام کرکے اپنے مرشدو پیرمرحوم پیرعلائوالدین صدیقی کے ادھورے مشن کو آگے بڑھایا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مورخہ 19اکتوبر بروز ہفتہ آسٹن کے مقامی ہال میںہونے والی اس کانفرنس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ یاد رہے کہ کانفرنس کے مہمان خصوصی صدر آزاد کشمیر مسعود خان ہونگے جبکہ کانفرنس میںبرطانوی ممبران پارلیمنٹ بھی شرکت کریںگے۔