لاہور ہائی کورٹ کے ججز نے عہدوں کا حلف اٹھالیا

October 18, 2019

لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے جج صاحبان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے اُن سے حلف لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے جج صاحبان کی تقریب حلف برداری ہائی کورٹ کے ججز لاؤنج میں ہوئی جس میں لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ کے جج صاحبان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، وفاقی و صوبائی لاء افسران اور وکلاء نے شرکت کی۔

مستقل ہونے والے جج صاحبان میں جسٹس انوار الحق پنوں، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس محمد وحید خان، جسٹس رسال حسن سید، جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس صادق محمود خرم شامل ہیں۔