ریسٹورنٹ میں شیشہ اور غیر قانونی سرگرمیا ں،ایس ایچ او کو معائنہ کی ہدایت

October 19, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل بینچ نے سپر ہائی وے پر قائم ریسٹورنٹ میں شیشہ اور غیر قانونی سرگرمیوں کےخلاف درخواست پر ایس ایچ او سپر ہائی وے کو ریسٹورنٹ کا معائنہ کرکے رپورٹ اور مالک کو پیش کرنے کس حکم دیدیا، سماعت ہوئی پر درخواست گزار کے وکیل نے مئوقف دیا کہ سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود ریسٹورنٹ میں شیشہ کی سہولت موجود ہے،عدالت نے سپر ہائی وے پولیس کی رپورٹ مسترد کردی،جسٹس محمد علی مظہر نے ریماکس دیئے تم لوگ جھوٹی رپورٹ لے آکر آجاتے ہو شرم نہیں آتی؟ عدالت نے پولیس افسر کی سرزنش کرتے ہوئے ریماکس میں کہا کہ شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی کوشش نہ کرو،عدالت نے ایس ایچ او سپر ہائی وے کو ریسٹورنٹ کا معائنہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے 5نومبر کو ریسٹورنٹ مالک کو بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔