غازی یونین واسا کا اجلاس ، ملازمین کو یوٹیلٹی الاؤنس دینے کا مطالبہ

October 19, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) غازی یونین سی بی اے واسا کا ہنگامی اجلاس صدر ملک وحید رجوانہ کی سربراہی میں ہوا،جس میں سیکرٹری جنرل عمر حیات ہراج، چیئرمین چوہدری محمد افضل،چیف ایگزیکٹو احسان ڈوگر سرپرست اعلی کامران خان، وائس چیئرمین مجاہد پاشا، سینئر نائب صدر محمد اکرم خان،فنانس سیکرٹری عادل راجپوت سمیت تمام عہدیداروں نے شرکت کی، اجلاس میں واسا ملتان کے ملازمین کو لاہور اور راولپنڈی واسا کی طرز پر یوٹیلٹی الاؤنس جون 2018 سے نہ ملنے اور سوتیلا سلوک روا رکھنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، صدر غازی یونین وحید رجوانہ نے کہا کہ ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، مہنگائی کے دور میں کارکنوں کو ان کا جائز حق دلوانے کیلئے یونین اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گی ، ڈائریکٹر جنرل و ڈپٹی کمشنر عامر خٹک، وائس چیئرمین ایم ڈی اے ممتاز احمد قریشی منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم سمیت اتھارٹی میٹنگ کے دیگر ممبران سے واسا ملتان کے ملازمین کے ساتھ روا رکھے جانے والے سوتیلے سلوک کا نوٹس لے کر جائز حق دلوانے اور انصاف کا پرچم بلند کرنے کا مطالبہ کیا اور آج ایم ڈی اے کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں لاہور اور راولپنڈی کی طرح نہ واسا ملتان کے ملازمین کو بھی یوٹیلٹی الاؤنس کا ایجنڈا منظور کروانے کی استدعا کی اجلاس میں یوٹیلٹی الاؤنس کے حوالے سے متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی۔