ٹرمپ چین سے تجارتی معاہدے کے لیے پرامید

October 19, 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ نومبر کے وسط تک طے پاجائے گا۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چلی میں ایشیا پیسیفک اکنامک تعاون کے اجلاس میں، جہاں دونوں ملکوں کے صدور شریک ہوں گے، معاہدے پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے چین کے ساتھ معاملات اچھی طرح سے چل رہے ہیں، انہیں لگتاہے چین امریکا تجارتی معاہدے پر اس دوران آسانی سے دستخط ہوجائیں گے۔