سرکاری اسکولوں میں درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کی منظوری نہ مل سکی

October 20, 2019

لاہور(خبر نگار) شہر کے سرکاری سکولوں میں درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کی منظوری نہ مل سکی۔ لاہور کے گیارہ سو 28 سکولوں میں درجہ چہارم کے ملازمین کی منظوری کے لیے سمری محکمہ سکول ایجوکیشن کوبھجوائی گئی تھی۔ 7 سو پچاس کے قریب ملازمین کو بھرتی کیا جانا ہے، اس حوالےسے دو ماہ قبل سمری منظوری کے لیے بھجوائی گئی تھی۔ سکولوں میں مستقل درجہ چہارم کے ملازمین نہ ہونے سے انتظامی امور متاثر ہورہے ہیں۔