نئے پود ے لگانے کاکام تیز ی سے جاری ہے،ڈی جی پی ایچ اے

October 20, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر )ڈی جی پی ایچ اے غلام فرید ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جاوید حامد ، ڈپٹی ڈائریکٹرظہیر الحسن اور گرین کیپرز کے ممبران کے مشترکہ اشترک سے زون 1 ماڈل ٹاون بلاک ایم میں نئے 8سو پود ے لگائے گئے ، اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے لاہور غلام فرید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجری کاری مہم کے تحت شہر بھر میں نئے پودوں کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے اور اسی سلسلے میں آج بھی ہم نے 8 سو نئے پودوں لگائے ہیں جن میں8 فٹ کے پھلدار ، سایہ دار پودے جن میں نیم ، املتاس ، امرود اور شہتوت سمیت دیگر پودے شامل ہیں ۔ شہر کو سر سبز بنانے کے خواب کی تکمیل کے لیے پی ایچ اے لاہور ہر سطح پر شجر کاری مہم کو وسعت دے رہا ہے اور شہر میں درختوں کی تعداد بڑھانے کیلئے ہر سطح پر کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پھل دار اور سایہ دار درختوں سے شہر کے حسن میں مزید اضافہ ہوگا ہمارا ٹارگٹ گرین اینڈ کلین لاہور ہے جس کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جاوید حامد نے کہا کہ پارکوں سمیت دیگر جگہوں پر جہاں جہاں درختوں اور نئے پودوں کی تنصیب کا کام ہو رہا ہے ان تمام پودوں کی نگہداشت بھی پی ایچ اے لاہور خود کرے گا ۔