شبیہ ذوالجناح کاماتمی جلوس برآمد

October 20, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) اہلبیت نے اپنی زندگیاں لوگوں کو معرفتِ توحید سے آشنا کرنے میں صرف کر دیں ۔یہ بات ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی صوبہ شفقت حسنین بھٹہ،تحفظِ عزاداری کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز،مخدوم سید مُشاہد عباس شمسی نے امام بارگاہ مخدوم سید وزیر حسین شمسی شیعہ میانی میں شہدائے کربلا کے یومِ چہلم کے موقع پر شبیہ ذوالجناح کے ماتمی جلوس کی برآمدگی سے قبل عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔