کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، سراج الحق

October 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، کشمیر بچاؤ مارچ دراصل پاکستان بچاؤ مارچ ہے۔

ایبٹ آباد میں کشمیر بچاؤ مارچ سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کے لیے جدوجہد پاکستان اور بھارت کے مسلمانوں کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 72 سال میں کسی بھارتی حکومت کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی جرات نہیں ہوئی۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی نے دیکھا کہ پاکستان میں کمزور حکومت ہے، اس نے کشمیر کو بھارت کا حصہ بنادیا۔

ان کا کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان کے 22 کروڑ مسلمانوں کے لیے بھی ہے۔