پاک فوج نے ملکی دفاع میں نئی تاریخ رقم کردی، گورنر پنجاب

October 20, 2019

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ملکی دفاع میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ افواج پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی افواج کو منہ توڑ جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم لانس نائیک زاہد اور 3 شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتی ہے۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ 22کروڑ عوام ملکی دفاع کیلئے خون کا آخری قطرہ تک قر بان کر دیں گے۔

اس سے قبل ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کی جرات و بہادری کو سلام پیش کیا ہے۔