• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا پاک فوج کی جرات و بہادری کو سلام

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کی جرات و بہادری کو سلام پیش کیا ہے ۔

ایک بیان میں  وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ۔

انہوں نے بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے جوان اور 5 شہریوں کی شہادت پر ان کے درجات کی بلندی کےلیے دعا کی ۔

وزیراعظم نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کےلیے بھی دعا کی ۔

بھارتی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹے کےد وران ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے،جس میں پاک فوج کے جوان سمیت 5 شہید ہوئے جبکہ دو سپاہیوں سمیت 5 شہری زخمی ہیں، جنہیں ڈسٹرک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پاک فوج نے بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا اور جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ 2 بھارتی بنکرز بھی تباہ ہوئے۔

تازہ ترین