بھرپور ٹریننگ کی، ہالینڈ کا کوئی خوف نہیں، خواجہ جنید

October 21, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ اولمپک گیمز رسائی رائونڈ میں ہمیں ہالینڈ جیسی بہترین ٹیم کا سامنا ہے ، میچز آسان نہیں ہیں مگر ہم نے بھر پورٹریننگ کی ہے،کوئی خوف نہیں ہے۔ ہالینڈ روانگی سے قبل جنگ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ اچھے نتائج کے ساتھ کامیابی حاصل کریں، کھلاڑیوں پر بہت محنت کی گئی ہے، ان کو گیم پلان ہالینڈکی کنڈیشن دیکھ کر دیں گے۔ جرمنی کے خلاف دو میچز سےتجربہ ملے گا۔پاکستان ہاکی کو جیت کی ٹریک پر لانے میں کچھ وقت درکار ہوگا جس کے لئے ایشیائی ٹیموں کے ساتھ ساتھ یورپی ٹیموں کے ساتھ بھی مقابلے کی ضرورت ہے۔ قومی ٹیم رضوان سینئر کی قیادت میں اتوار کو ہالینڈ روانہ ہوگئی۔