برطانوی شاہی محل کا شاندار مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ

October 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

برطانوی شاہی جوڑے کا دورۂ پاکستان

لندن(جنگ نیوز)برطانوی شاہی محل کی جانب سے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کی جھلکیوں پر مشتمل ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

برطانوی شاہی محل نے ٹوئٹر پر شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے دورے کی جھلکیوں پر مشتمل ویڈیو ’شکریہ پاکستان‘ کے ساتھ پوسٹ کی۔

ویڈیو میں برطانوی شاہی جوڑے کو پاکستان کے مختلف مقامات کی سیر کرتے اور رکشے میں بیٹھے دیکھا جاسکتا۔

پاکستان کے تاریخی دورے کے موقع پر انہوں نے اسلام آباد، لاہور اور شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مقامات کی سیر کی۔