ٹریفک وپولیس اہلکاروں کے تبادلے

October 21, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سیدمسعودحسین شاہ کاتبادلہ ٹریفک آفس راولپنڈی کردیاگیا۔آئی جی پولیس پنجاب نے سپیشل برانچ راولپنڈی میں تعینات سینئرسکیل سٹینوگرافرسیدمسعودحسین کوچیف ٹریفک آفس راولپنڈی رپورٹ کرنے کاحکم دیاہےجب کہ حال ہی میں ترقی پانے والے سی پی اوآفس میں تعینات اسسٹنٹ صغیراحمد اورڈی پی اوآفس چکوال میں تعینات اسسٹنٹ ریاض حسین کوریجنل پولیس آفس راولپنڈی تبدیل کردیاہے ۔