شرقپور میں طالب علم کی موت کامعمہ حل نہ ہوسکا

October 21, 2019

شرق پور ( نامہ نگار ) بھولے شاہ میں آٹھویں جماعت کے طالب علم سمیع اللہ کی موت کامعمہ حل نہ ہوسکا، سمیع اللہ کی لاش ایک چار پائی سے لٹک رہی تھی اور اس کی گردن ایک رسی سے بندھی تھی سکول کے بچوں اور اساتذہ نے ا پنے احتجاجی بیان میں کہا کہ ایک طالب علم کی موت واقع ہوئی لیکن اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔سمیع اللہ کے بڑے بھائی امان اللہ نے کہا بیٹے کے غم میں اس کی والدہ پر مسلسل سکتہ طاری ھے اور وہ ہسپتال میں بے ہوش پڑی ہے۔ ایس ایچ او نے کہا پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے پر پتہ چلے گا کہ ماجرہ کیا ھے تاہم اگر یہ قتل ہےتو ایک ہفتے سے پہلے پولیس ملزمان گرفتار کر لے گی۔