لبنان، وزراء کی تنخواہ میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ

October 21, 2019

لبنان میں معاشی بحران کے باعث وزراء کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عدلیہ اور سرکاری افسران کی تنخواہیں برقرار رہیں گی، جبکہ افواج کی پینشن کی کٹوتیاں ختم کر دی جائیں گی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

لبنان، وزراء کی تنخواہ میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ

بیروت، لبنان میں حالیہ مظاہرے رنگ لے آئے اور لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے ملک میں گزشتہ چار روز سے جاری مظاہروں پر قابو پانےکے لیے اپنا اقتصادی منصوبہ پیش کیا ہے ۔

عوامی مطالبات کے پیش نظر لبنانی وزیراعظم نے بعض نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن کی مدد سے معاشی بحران سے نکلنے کے لیے وزراء کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی اور بینکوں میں ٹیکسز کے نفاذ کا فیصلہ شامل ہے۔

واضحرہے کہ گزشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہزاروں افراد نے ملک کو درپیش بدتر اقتصادی بحران اور حکومت کی ناکام پالیسیوں کیخلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے وزیراعظم کی گزشتہ ہفتے پیش کردہ ٹیکس اصلاحات کو مسترد کر دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ملک کےمختلف سیاسی حلقوں کے نمائندوں کے سامنے نئی معاشی اصلاحات پیش کیں۔

ان مجوزہ اصلاحات کے تحت موجودہ اور سابق وزراء کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی بھی شامل ہے۔