حفیظ شیخ کی عالمی بینک، آئی ایم ایف کے سربراہان سے ملاقات

October 21, 2019

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سربراہان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ملکی معیشت میں استحکام اور ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ سے آگاہ کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

حفیظ شیخ کی عالمی بینک، آئی ایم ایف کے سربراہان سے ملاقات

وزارت خزانہ کے مطابق عبد الحفیظ شیخ کی ایم ڈی عالمی بینک ایکسل وان ٹراٹسن برگ اور دیگر حکام سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ امداد پر شکریہ ادا کیا۔

مشیر خزانہ نے ملاقات میں پاکستان میں عالمی بینک کےمنصوبوں کی تکمیل کی رفتار بہتر بنانے اور حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر ایم ڈی عالمی بینک ایکسل وان ٹراٹسن برگ نے کہا کہ پاکستان کو عالمی بینک کے دستیاب وسائل کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ایم ڈی عالمی بینک نے بھی پاکستان میں معاشی نمو اور ترقی کی کوششوں میں عالمی بینک کی بھر پور امداد کا اعادہ کیا ہے۔