عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے،مفتی جان نعیمی

October 22, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی جماعت اہلسنّت سندھ کے امیرمفتی محمدجان نعیمی نے جامع مسجد محمدی عیدگاہ گرائونڈ،آدم ہنگورہ گوٹھ میں کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے، تحفظ مقام مصطفیٰ کی جدوجہد تاقیامت جاری رکھیں گے، سندھ کے اضلاع تھرپارکرو بدین کے ساحلی علاقوں اور میرپور خاص میں قادیانیت کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں باعث تشویش ہیں،حکومت قادیانیوں کی غیرقانونی وغیر آئینی سرگرمیوں کوفی الفور روکے۔