کراچی بندرگاہ پر 2 جہازوں میں ٹکر

October 22, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بندر گاہ پر جہاز ’’ٹارزن ‘‘ کی کھڑے جہاز ’’ڈیلا‘‘ سے رگڑ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح چین کا پر چم بردار جہاز ’’ ٹارزن‘‘ جو کہ سنگار پور سے سامان لے آیا تھا اور برتھ نمبر 25 پر لنگ انداز تھا پیر کو اپنی منزل کی جانب جب روانہ ہوا تو برابر والے جہاز ’’ڈیلا‘‘ سے رگڑ کھا گیا، جس سے کھڑے ہوئے جہاز اور اور برتھ کو نقصان پہنچا، صورتحال کے باعث کے پی ٹی کی امدادی ٹیم نے فورا پہنچ کر جہاز کو اپنی نئی منزل کی جانب روانہ کیا۔