ڈیفالٹر ہونے کا الزام ، بینکنگ کورٹ نےنواز شریف کے چچا زاد بھائیوں کو طلب کرلیا

October 22, 2019

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور کی بینکنگ جرائم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کےچچا زاد بھائیوں کو طلب کر لیا ہے۔ زاہد شفیع، شہزاد جاوید، فرزانہ جاوید، عثمان جاوید اور دیگر پر بنک الفلاح کے ڈیفالٹر ہونے کا الزام ہے۔ بنکنگ عدالت کی جج شاہدہ سعید نے بنک الفلاح کی درخواست پر سماعت کی۔بینک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کشمیر فیڈز کے زاہد شفیع، سلمان مجاہد بٹ، علی مبارک اور دیگر مالکان نے بنک سے 2007ء میں قرض حاصل کیا۔