کام سے بچنے کے لیے مر نے کی ایکٹنگ کرنے والا گھوڑا

October 22, 2019

ایک گھوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو کام سے بچنے کے لیے اپنے مالک کے سامنے ایسے اداکاری کرتا ہے کہ جیسے یہ مر گیا ہو۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

مرنے کی ’ایکٹنگ‘ کرنے والا گھوڑا

اس گھوڑے پر جب بھی کوئی سوار ہونے کی کوشش کرتا ہے تو وہ گھوڑا نیچے گِر جاتا ہے اور مرنے کی اداکاری کرتا ہے۔

دیکھنے والے اِس کو دیکھ کر پریشان ہوجاتے ہیں کہ شاید یہ گھوڑا حقیقت میں مر گیا ہے لیکن پھر کچھ دیر بعد وہ گھوڑا اُٹھ کھڑا ہوتاہے اور بلکل ٹھیک ہوجاتا ہے۔

جنگانگ نامی یہ گھوڑا نہایت ہی سُست اور کام چور ہے اور اِس کو بلکل پسند نہیں کہ کوئی اِس کی پیٹھ پر بیٹھ کر سواری کرے۔

سوشل میڈیا پر اس کو ایک بہترین اداکار کا نام بھی دیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں مختلف مناظر دکھائے گئے ہیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ جب بھی کوئی اس پر سوار ہونے کی کوشش کرتا ہے تو وہخود کو زور سے زمین پر گِرا لیتا ہےاور پھر اپنی آنکھیں ایسے بند کرلیتا کہ جیسے مرگیا ہو۔

اگر کوئی انجان شخص اُس کو دیکھے تو اُس کا پریشان ہونا لازمی بنتا ہے۔

دو ہفتے قبل اپ لوڈ ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 23 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں اور بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔