یورپ میں 18خطرناک مجرم خواتین کی گرفتاری کیلئے مہم

October 23, 2019

پیرس (اے پی پی) یورپ میں پولیس نے مطلوب خواتین مجرموں کو پکڑنے کے لیے ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ’جرم کی کوئی جنس نہیں‘ کے عنوان سے یہ مہم ان خواتین کے خلاف شروع کی گئی ہے جن کے جرم کی نوعیت مردوں سے سرزرد ہوئے جرائم سے کچھ کم سنگین نہیں۔ یورپین پولیس کی نئی ویب سائٹ پر 21 یورپین ممالک کو مطلوب مفرور مجرموں کی تصاویر جاری کی گئی ہیںیورپ کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی یوروپول کی خاتون ترجمان نے ، ’ ان مطلوب مجرموں میں سے 18 خواتین ہیں۔‘’لوگ سمجھتے ہیں کہ خواتین عام طور پر ایسے جرائم نہیں کرسکتیں لیکن وہ ان جرائم کی مرتکب ہوئی ہیں اور یہ (جرائم) اسی نوعیت کے ہوتے ہیں جیسا کہ مردوں سے سرزرد ہوتے ہیں۔‘ان مطلوب ملزموں پر قتل، انسانوں اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے سنگین نوعیت کے الزامات ہیں۔