بنگلہ دیش انڈر16 کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

October 23, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کی قومی کرکٹ ٹیم کے بعد بنگلہ دیش کی انڈر16کرکٹ ٹیم منگل کی شب اسلام آباد پہنچ گئی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی جونیئر ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔مہمان ٹیم کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم بدھ کو لاہور پہنچے گی۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچوں کے دوران داخلہ مفت ہوگا۔