لاہور:یواے ای کے حکمراں شیخ نہیان کی پراپرٹی پر قبضہ کرنے کیخلاف مقامی عدالت کا حکم امتناع

October 23, 2019

اسلام آباد(زبیر قصوری)متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ نہیان بن مبارک وزیرامور نوجوانان کی لاہور کے پوش علاقہ گلبرگ ٹومیں واقعہ 14-Hپراپرٹی پر قبضہ کرنے کیخلاف ان کی کمپنی کے سربراہ کاشف جمیل نے لاہور کی مقامی عدالت سے حکم امتناع لے لیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ شیخ نہیان بن مبارک کی لاہور میں 6 کنال سے زائد کروڑوں روپے مالیت کی زمین پر ان کے اپنے ملازم عدیل باجوہ نے کاغذات میں ہیرا پھیری کرواکر اپنے نام پر رجسٹری کروالی تھی اور قبضہ بھی کرلیا تھا اس پر شیخ نہیان بن مبارک کو پتہ چلا تو انہوں نے ان کیخلاف زیردفعہ 448/109 اور 501 کے تحت ایف آئی آر درج کروائی تھی اب اس کے بعد مقامی عدالت سے عدیل باجوہ کیخلاف حکم امتناع بھی حاصل کرلیا ہے تاکہ عدیل باجوہ زمین کی فروخت کسی اور شخص نہ کو نہ کرسکے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ساری صورتحال سے حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔