غنڈہ ٹیکس وصولی پر دو افراد گرفتار

October 23, 2019

پشاور(کرائم رپورٹر)بڈ ھ بیر پولیس نے شہریوں سے غنڈہ ٹیکس وصول کرنے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کردیا گزشتہ روز انسپکٹر شمشاد کی مدعیت میں درج ہونے والے رپورٹ کے مطابق شہریوں کی جانب سے شکایت ملی کہ امداد سکنہ کگہ ولہ بڈھ بیر اور محمد ہمزہ سکنہ سوڑیزئی زبردستی سے غنڈہ ٹیکس وصول کرنے کی دھمکی دیتے ہیں تاہم اس اطلاع پر تحقیقات کے بعد کاروائی کرکے دونوں ملزموں کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کردیا۔