چیئرمین نیب کراچی پہنچ گئے

October 23, 2019

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کراچی پہنچ گئے، وہ آج نیب کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال گزشتہ رات کراچی پہنچے ہیں، انہیں آج ڈی جی نیب مختلف کیسز پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کو آغا سراج درانی اور شرجیل میمن سے متعلق کیسز سمیت منی لانڈرنگ میں گرفتار اقبال زیڈ احمد اور شاہد خاقان عباسی پر چلنے والے نیب مقدمات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین نیب بہترین کارکردگی دکھانے والے نیب کراچی کے افسران کو انعامات بھی دیں گے۔