سیالکوٹ میں 72 سال بعد مندر کھول دیا گیا

October 26, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سیالکوٹ میں 72 سال بعد مندر کھول دیا گیا

سیالکوٹ میں ہندو برادری کی درخواست پر 72سال بعد مندر شیوالہ تیجا سنگھ کو آج پوجا پاٹ کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔

چیئرمین متروکہ وقف املاک عامر احمد کے مطابق مندر کو باقاعدہ تزئین آرائش کے بعد پوجا پاٹ کے لیے ہندو برادری کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

منعقدہ تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

عامر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے اب ہندو برادری اپنی مذہبی رسومات شیوالہ تیجا سنگھ میں آزادی سے ادا کرسکیں گے۔

ہندو برادری کی جانب سے مذہبی روسومات پوری ہونے کے بعد پرساد بھی تقسیم کیا گیا۔