ناکارہ اشیا اور پلاسٹک سے تیار کردہ شاندار آرٹ

October 28, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ناکارہ اشیا اور پلاسٹک سے تیار کیا گیا شاندار آرٹ

اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرنے کے لئے ماہر فنکاروں کو برش اور رنگوں کی بھی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ ناکارہ اشیا کو بھی استعمال میں لا کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والا Pro Thusi نامی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ اس انداز میں کرتا ہے کہ ناکارہ اشیا، پلاسٹک، کاٹھ کباڑ کی مدد سے لاجواب فن پارے بنا لیتا ہے۔

پلاسٹک کی استعمال شدہ چیزوں کی مدد سے بنائے گئے یہ فن پارے جہاں فنکار کے فن کا منہ بولتا ثبوت ہیں، وہیں یہ عمل ماحولیاتی آلودگی دور کرنے میں بھی معاون ہے۔