ٹماٹر، لہسن، آلو، دالیں، آٹا، چکن انڈہ سمیت 18 اشیاء مہنگی

October 29, 2019

ملتان (نمائندہ جنگ) ادارہ شماریات پاکستان نےمہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہےجس کےمطابق24اکتوبر2019ء کواختتام پذیر ہونیوالےہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں17.41فیصد اضافہ ہوگیا،ملک کے17بڑے شہروں سے 53اشیا کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے18اشیا کی قیمتوں میں اضافہ7 اشیاکی قیمتوںمیں کمی جبکہ 26اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہاہے۔