تیز گام سانحہ: کیٹ اور ولیم کا اظہار افسوس

November 01, 2019

سانحہ تیز گام ایکسپریس پر برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ کر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج نے صدر پاکستان کو اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ ٹرین میں المناک آگ کی خبر سن کر وہ خوفزدہ اور غمزدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: چلتی ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی، 74 مسافر زندہ جل گئے

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہماری دعائیں متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کی ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی تین بوگیوں کو شدید آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

ٹرین میں آگ رحیم یار خان کے قریب سیلنڈر پھٹنے سےلگی جس کے نتیجے میں 74 مسافر جاں بحق ہوگئے۔