نئی دہلی میں خطرناک حد تک فضائی آلودگی، اسکول بند

November 02, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

نئی دہلی میں خطرناک حد تک فضائی آلودگی، اسکول بند

نئی دہلی (جنگ نیوز ) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے اسکول پانچ نومبر تک بند کر دیے گئے ہیں۔

آلودگی کے باعث نئی دہلی اور اس کے نواحی علاقوں میں گہرے دھویں کے بادل چھائے ہوئے ہیں جسے ماہرین خطرناک قرار دے رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی اپنی ایک ٹوئٹ میں دارالحکومت کے اسکول بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

آلودگی بڑھنے کی وجہ سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کے نواحی علاقوں میں کسانوں نے زرعی فضلے کو آگ لگائی تھی جس سے دارالحکومت میں گہرے دھویں کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جمعے کو شہری انتظامیہ نے نئی دہلی کے تمام اسکول چار روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔