حق پرست قیادت عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت حاضر ہے، ظفرصدیقی

November 04, 2019

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) عوامی خدمت ہی ایم کیو ایم کا منشور ہے اور حق پرست قیادت عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت حاضر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار حیدرآباد کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے ٹاؤن ہیرآباد یوسی 48میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رکن ڈسٹرکٹ کمیٹی صابر بھٹی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی صلاح الدین، راشد خلجی، ٹاؤن ہیرآباد و یوسی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم ہر مشکل دور میں ملک میں عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔