• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصرت بھروچا حادثے کا شکار، ممبئی میں ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ہوگی

بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا حادثے کا شکار ہوکر اسپتال میں داخل ہیں، وہ ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کے باعث ممبئی میں سرجری کروائیں گی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نصرت کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے بالی سے واپس ممبئی لایا جائے گا، جہاں ان کی سرجری کی جائے گی۔

نصرت اس وقت بالی کے اسپتال میں داخل ہیں اور طبی نگرانی میں ہیں، انہیں آرام اور صحتیابی کے لیے وقت کی ضرورت ہوگی، جس سے آنے والے دنوں میں ان کے کام کا شیڈول متاثر ہوگا۔

اداکارہ کی ٹیم کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ ہم اس وقت ہر ایک سے التماس کرتے ہیں کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کریں اور انہیں اپنے علاج اور صحت یابی پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع دیں۔ ہم سب کی تشویش اور نیک خواہشات کے لیے شکر گزار ہیں اور مناسب وقت پر مزید تفصیلات شیئر کریں گے۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ نصرت بھروچا انڈونیشیا کے شہر بالی میں ایک حادثے کا شکار ہوگئی تھیں اور وہاں اسپتال میں داخل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید